• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی حادثہ، کراچی ائیر پورٹ کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یونان کشتی حادثہ کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر تعینات افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری پینل تشکیل دے دیا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق سال 2023 میں یونان میں کشتی حادثے کے واقعہ کے وقت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر راشد بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیع اللہ بھٹی کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید