اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گذشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ نے ملاقات کی ہے ،نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت کو سراہا،اس موقع پر غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر ، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ، تشدد اور اس سلسلے میں او آئی سی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔