کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کمٹمنٹ پر قائم ہیں، اگلی میٹنگ کا تعین پی ٹی آئی کرے گی،رکن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے اسپیس کم ہو رہی ہے، اور مذاکرات کامیاب کرنے کے لیے کمٹمنٹ پوری کرنا اور تمام لیڈر شپ کو آن بورڈ لانا ضروری ہے ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ سب سے پہلے میں احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتی ہوں انہوں نے زیادتی کی ہے کچھ ایسے مسائل ہوتے ہیں جو بہت حساس ہوتے ہیں ۔ پانی جیسے ایشو پر تو جنگیں ہوجاتی ہیں کبھی بھی اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے میں سمجھتی ہوں وہ پانی سے متعلق نہیں جانتے ۔ضروری اس معاملات میں لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔احسن اقبال ہر چیز میں پروفیسر نہیں ہوسکتے ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کیے گئے کمٹمنٹ پر قائم ہیں، اگلی میٹنگ کا تعین پی ٹی آئی کرے گی، مذاکرات جاری رکھنے کے لیے طریقہ کار طے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے کوئی غیر مناسب الفاظ استعمال نہیں کیے۔رکن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے اسپیس کم ہو رہی ہے، اور مذاکرات کامیاب کرنے کے لیے کمٹمنٹ پوری کرنا اور تمام لیڈر شپ کو آن بورڈ لانا ضروری ہے۔ ایاز صادق سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ شازیہ مری نے احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حساس مسائل پر محتاط رہنا چاہیے، اور سندھ کے پانی سے متعلق اعتراضات کو مسترد کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گرین دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن اس کی قیمت پانی کے مسائل بڑھا کر نہیں چکائی جا سکتی۔ ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مذاکرات میں جو اس وقت کیفیت بن چکی ہے وہ نون لیگ کی وجہ سے ہے ۔ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی میں نے بارہا کہا کہ ہم نے جو تحریک انصاف کے ساتھ کمٹمنٹ کر رکھی ہے اس کو پورا ہونا چاہیے۔