کرم (نیوز ایجنسی) پاراچنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے ،راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق مندوری میں دھرنا کے باعث بن آمد و رفت کے راستے بند ہیں، دوسری جانب ضلع کرم پارا چنار کیلئے امدادی اشیاء اور اشیاء خوردونوش کی مزید 12گاڑیاں پہنچا دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر ہنگو منان خان کے مطابق امدادی سامان کی 7گاڑیاں تری منگل، 4بوشرہ اور ایک گز گھڑی پہنچائی گئی، امدادی سامان منتقلی کے موقع پر ٹل پارا چنار شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ تاجر برادری نے کہاہے کہ 40گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب منتظر ہے۔