ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس کو توشیبہ رمضان نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم محمد سجاد اپنے نابالغ بیٹے سے بھیک منگواتے ہوئے پایا گیا ، تھانہ کینٹ کے علاقے میں رفیق 12سالہ بچے سے بھیک منگوارہاتھاجسے حراست میں لے لیا گیا، الپہ پولیس نے ملزم ندیم سے12بور رپیٹر ،قادرپورراں پولیس نے ملزم اشرف سے پسٹل دوگولیاں ،پاک گیٹ پولیس نے ملزم شاہد سے پسٹل اور ملزمان ماجد اور شاہد سے پسٹل برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، خاتون کی بالیاں اتارنے کے الزام میں نامعلوم نوسربازوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج،فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے والد کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔