• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفرآباد پولیس نے ملزم الطاف سے 180لیٹر شراب،ملزم قیصر عباس سے300گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم افضل سے1140گرام آئس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے1200گرام ہیروئن ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 5لیٹر شراب،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شہروز سے440گرام چرس ، ملزم مہران اقبال سے چرس ،ملزم بابر علی سے شراب جبکہ ملزم جنید سے شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے غیر قانونی طریقے سے اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے6کلاس کی طالبہ کو ہراساں کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،غیر قانونی طریقے سے اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج،بوگس چیک اور بددیانتی کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج،ایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے شہری کو اغوا کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید