• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان خراب تعلقات سے دونوں ممالک کا نقصان ہے، مولانا حامد الحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے دونوں ممالک کا معاشی نقصان ہے، انہوں نے کہا بڑے ممالک چین روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں, ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ پاکستان کا تعلقات کا بگڑنا نقصان دہ ہے, وہ ملتان میں جمعیت علماء اسلام س کے سٹی امیر قاری سعید احمد رحیمی کے ڈیرے پر علماء کرام سے بات چیت کر رہے تھے ۔
ملتان سے مزید