• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، ایک کروڑ سے زائد مالیت کیجعلی زرعی ادویات برآمد ،ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا جعلی پیسٹی سائیڈ فیکٹر ی پر چھاپہ، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں ایک غیر رجسٹرڈپیسٹی سائیڈ فیکٹری پر چھاپہ مارکر 3ہزار 540 لیٹر جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں۔پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت1کروڑ8لاکھ 36ہزار روپے بنتی ہے۔پولیس پارٹی کے ذریعے موقع سے ملزم حماد احسن کوگرفتار کرادیا گیا۔سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کمپنیوں کے نام سے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل،خالی بوتلیں،سیلنگ مشین،پیکنگ مٹیریل،پیک شدہ بوتلیں،خالی ڈرم برآمد کر لیا۔
ملتان سے مزید