ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ بستی ملوک کے علاقے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا70سالہ شخص نشتر ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق اڈا بصیرہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں موجود ہے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی، ریسکیو1122کی مددسے نشتر ہسپتال منتقل کیا اور مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ۔