• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ملتان؛ملک جاوید ڈوگر صدر ، ملک عدنان جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے الیکشنمیں صدارتی امیدوار ملک جاوید ڈوگر اورجنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک عدنان نے کامیابی حاصل کر لی۔ نومنتخب صدر بار ملک جاوید ڈوگر کو پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن ، اور پی ایل ایف کی حمایت حاصل رہی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خاکوانی ، جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ اور صدر ہائیکورٹبار ملک سجاد حیدر میتلا کی حمایت بھی حاصل تھی ۔ ایم این اے اور چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سارا دن جاوید ڈوگر کی کمپین کرتے رہے۔ جاوید ڈوگر عامر ڈوگر ، ا عدنان ڈوگر اور عثمان ڈوگر کے بہنوئی ہیں ۔ انہوں نے صدارت کی نشست پر 1106 ووٹ حاصل کئے ۔ انکی مدمقابل امیدوار سیدہ بشریٰ نقوی نے 819 ووٹ حاصل کئے ۔ دیگر دو امیدواروں افضل بشیر انصاری نے 314 اور ملک جاوید اقبال اوجلہ نے 16 ووٹ حاصل کئے ۔اسی طرح ملک عدنان احمد نے جنرل سیکرٹری کی نشست پر میدان مار لیا ۔ ملک عدنان نے 1228 ووٹ حاصل کئے ۔ ان کے مد مقابل افضل شاہدسندھو نے 915 اور رائے محمد اجمل نے 226 ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدر کی نشست پر خالد خان بلوچ نے کامیابی حاصل کی ۔ خالد بلوچ نے 1081 ووٹ حاصل کئے ۔ چوہدری محمد نعیم 642 ووٹ، تیسرے امیدوار ندیم عباس بخاری372 اور چوتھے امیدوار شمشادالحق 261ووٹ حاصل کرسکے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد شاہدنسیم نے 1821 ووٹ حاصل کئے ۔ انکے مقابل سید ذوالفقار علی بخاری نے 501ووٹ حاصل کئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ملک عرفان ارائیں نے کامیابی حاصل کی۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک جلال ارائیں 1354 ووٹ حاصل کرکےمنتخب ہوئے ۔ انکے مدمقابل روف خان ملیزئی نے 986 ووٹ حاصل کئے ۔ اسی طرح آڈیٹر کی نشست پر ملک محمد اکمل سندیلہ نے 1127 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ انکے مدمقابل حبیب الرحمٰن قریشی نے 922 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ تیسرے امیدوار جان محمد نے 279 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ دریں اثنا نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ملک جاوید ڈوگر نے کہا ہے کہ کالے کوٹ کی تقدیس پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا ۔ کچہری میں توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام کروانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔ بزرگ وکلا کے لئے پینشن کا انتظام کریں گئے ۔ عدنان احمد نے کہا کہ خواتین وکلا کے مسائل بہت سے ہیں ۔ ان کے مسائل کو حل کرایا جائے گا ۔
ملتان سے مزید