• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیروا لا میں نوجوان ،خانیوال میں معمر خاتون قتل ،میلسی سے لاش برآمد

ملتان ،خانیوال ،جہانیاں،شجاع آباد، میلسی، کبیر والا (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ، نامہ نگاران) کبیروا لا میں نوجوان ،خانیوال میں معمر خاتون قتل،جہانیاں میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ،میلسی سے ایک شخص کی لاش برآمد تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ نواں شہر کے نزدیک سلارواھن میں مخالفین کی حمایت کرنے کی بنا پر خالد معاویہ، حسن معاویہ اور محمد عمر مسلح ہو کر گزشتہ شب اپنے رشتہ دار قاسم کے گھر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور اس پر فائر نگ کر دی ، جس بنا پر قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، تھانہ نواں شہر نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا،خانیوال میں تین نامعلوم افراد مقتولہ مختیاراں بی بی کی گردن پر چھری کا وار کر کے موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔ مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔مقتولہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھی وہ میاں چنوں سے 11 اے ایٹ آر عزیز و اقارب کو ملنے کے لیے آرہی تھی۔ پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروا کر نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔ تھانہ مخدوم پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جہانیاں کےنواحی ریلوے پھاٹک 166ڈبلیو بی کے قریب بھڑکی کا رہائشی لیاقت درزی مرحوم کا بیٹا محمد احمد جو بھاگ کر ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا ٹرین کی زد میں دم توڑگیا ۔ میلسی کی احمد رضا کالونی کے خالی پلاٹ میں کمبر روڈ میلسی کا رہائشی 22سالہ نوجوان محمد تسلیم مردہ حالت میں ملا ،نوجوان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،خانیوال کے نواحی علاقے نانک پور میں مبینہ طور پر محمد یاسین کچی شراب پینے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تھانہ کہنہ پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔شجاع آباد میں نئی کچہری کے قریب رکشے کو کار کی ٹکر سے چک آر ایس کے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سمیعہ، غلام حسین، احسن اور کرن شامل ہیں۔نشتر ہسپتال کی پارکنگ کے ساتھ ویرانے میں نومولود بچے کی نعش پائی گئی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچے کی نعش قبضے میں لیکر اطراف میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردی۔
ملتان سے مزید