لاہور،ملتان (خصوصی نمائندہ ،سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے 17اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ تبدیل کئے جانے والوں میں انتظامی سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنرز اور منیجنگ ڈائریکٹر رینک کے آفیسرز شامل ہیں احمد جاوید قاضی چیئر مین پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی /سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کر کے سیکرٹری کوآپریٹوز، تقرری کے منتظر عمران سکندر کو چیئر مین پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی / سیکرٹری ٹرانسپورٹ، عرفان احمد سندھو سیکرٹری (ریگولیشنز) ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبدیل کر کے سیکرٹری زکوٰۃ اینڈ عشر ، میاں ابرار احمد سیکرٹری زکوٰۃ اینڈ عشر کوسیکرٹری (ریگولیشنز) ایس اینڈ جی اے ڈی، ناصر محمود بشیرکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، اشفاق احمد رجسٹرار کوآپریٹوز سوسائٹیز پنجاب کو تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،مریم خان کمشنر ملتان ڈویژن کو تبدیل کر کے کمشنر فیصل آباد ڈویژن، صلوٰت سعید کمشنر فیصل آباد ڈویژن کو تبدیل کر کے رجسٹرار کوآپریٹوزسوسائیٹز پنجاب، نادر چٹھہ کمشنر بہاولپور ڈویژن کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ، مسرت جبین سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کو تبدیل کر کے کمشنر بہاولپور ڈویژن، واجد علی شاہ سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو تبدیل کر کے سیکرٹری (کوآرڈی نیشن)برائے وزیر اعلیٰ پنجاب، عامر کریم خان سیکرٹری (کوآرڈی نیشن)برائے وزیر اعلیٰ کو کمشنر ملتان ڈویژن ، حمیرا اکرام منیجنگ ڈائریکٹر ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ، تقرری کے منتظرذیشان شبیر رانا کوتبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، نوید شہزاد مرزا منیجنگ ڈائریکٹر ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص ، شہزادی وسیم عمرمنیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ اور تقرری کی منتظرمسز سارہ راشد کو منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیاگیا ہے۔