• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا منشورتاجروں کا باہمی اتحادہے چیئرمین نیشنل تاجر اتحاد پاکستان

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل تاجر اتحاد پاکستان تاجر و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تحت منتخب نمائندوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہمارا منشور باہمی اتحادہے، چیئرمین نیشنل تاجر اتحاد پاکستان میاں امتیاز احمد شیخ نےان خیالات کا اظہار نومنتخب جنرل سیکرٹری ایگرک سوسائٹی ملتان پبلک سکول روڈ عثمان ستار کو مبارکباد کے موقع پر خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ملک اسماعیل علی شجرا، سٹی صدر ملتان عمر صدیق انصاری، جنرل سیکرٹری پروفیسر زین انصاری اور عبدالستار صدر ملتان ٹیکس بار بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید