• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان کا مقصد دینِ اسلام کی سربلندی اور عوام کی خدمت ہے، علامہ شفیق رضوی

پشاور(جنگ نیوز) تحریک لبیک پاکستان تحصیل پروآ کی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی امیر علامہ شفیق رضوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں تنظیمی معاملات، علاقائی مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،تحریک کی تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں سرپرست اعلیٰ تحصیل پروآڈاکٹر شاہجہان خان بلوچ،تحصیل امیر ثنااللہ اسرا ء و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا تاکہ تحریک کے کاموں میں مزید تیزی لائی جا سکے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں،نئے عہدیداران میں امیر تحصیل پروآ ملک ثناء اللہ اسرا ،سرپرست اعلیٰ، علامہ سید وسیم شاہ ،نائب امیر بلال شیخ،ناظم اعلیٰ، حافظ عاقب جاوید رضوی،رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم،محمد عمران رضوی،لیگل ایڈوائزر، عدنان کانجو، رابطہ ناظم برائے انتظامیہ محمد ارشد شامل ہیں، علامہ شفیق رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا مقصد دینِ اسلام کی سربلندی اور عوام کی خدمت ہے، نئی کابینہ مشن کو زیادہ مؤثراورعوام کے مسائل کا فوری حل ممکن بنانے کیلئے کوششیں کریگی، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مشاورت اور اتحاد ضروری ہے،ڈاکٹر شاہجہان خان بلوچ نے کہا کہ تحصیل پروآ کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے
پشاور سے مزید