کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری کا امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ مظلوم اور معصوموں کی آہ کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ہر ظالم پر اللہ کا قہر اور عذاب نازل ہوتا ہے۔کوئی کتنی بھی ترقی کر لے کتنی بھی جدت لے آئے مگر اللہ کی قدرت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔معمولی سی آگ نے دکھا دیا کہ اللہ پاک چاہے تو کیا کچھ نہیں کر سکتا۔ظالم سب کچھ جاننے اور دیکھنے کے باوجود بھی اپنی زبان کر بند کیے بیٹھا ہے، لاس اینجلس آتشزدگی میں پُرتعیش گھر خاکسترہو گئے ہیں وہاں ویرانی کے ڈیرے ہیں۔امریکی ریاست کے جنگل میں لگنے والی آگ پر کفار کے پاس جدید مشینری ہونے کے باوجود بھی کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔