کوئٹہ(پ ر)بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے بیان میں گورنر بلوچستان کے احکامات کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوٹمز انتظامیہ جونیئر عہدوں پر سینئر پروفیسرز کو تعینات کرکے چانسلر آفس کے احکامات کو پامال کررہی ہے گزشتہ ہفتہ چانسلر آفس نے صوبے بھر کی تمام جامعات میں پروفیسرز کے جونیئر عہدوں اور ڈائریکٹرز پوزیشن پر تقرری پر پابندی عائد کی تھی مگر یہ امر باعث افسوس ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈائریکٹر کے عہدے پر ایک پروفیسر کو تعینات کرکے ان احکامات کو پامال کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ ایسے پروفیسرز کو ان شعبوں میں ڈائریکٹر بناکر بھیجا جارہا ہے جن کی تعلیمی قابلیت ان شعبوں سے مطابقت نہیں رکھتی بیان میں چانسلر آفس سے گزارش کی گئی کہ یونیورسٹی کے معاملات پر گہری نظر رکھی اور مبینہ طور پر غیرقانونی اقدامات کی روک تھام کی جائے۔