کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام دو روزہ لیڈر شپ تربیتی ورکشاپ برائے ضلعی و صوبائی ذمہ داران 17 اور 18 جنوری کو جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ قبا آڈیٹوریم کراچی میں ہوگی ، تربیت گاہ کا آغاز جمعہ17 جنوری کو صبح 9 بجے جبکہ اختتام ہفتہ 18 جنوری کی شب نماز عشاء کے بعد ہوگا ۔ دو روزہ ورکشاپ میں رپورٹ سیشن کے ساتھ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن ، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، نائب امیر صوبہ ایم پی اے عبدالمجید بادینی ، جماعت اسلامی کے مرکزی ، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی قائدین مختلف موضوعات پر خطاب و لیکچرز دیں گے ۔