کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے صوبائی مجلس شوریٰ کا ایک روزہ اجلاس اتوار 19 جنوری کو صبح نو بجے جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹریٹ قباء آڈیٹوریم کراچی میں طلب کیا ہے ، اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ رکنیت کا حلف اٹھائیں جبکہ اجلاس میں منصوبہ عمل 2024 پرعمل درآمد کا جائزہ لیا اور صوبائی مالیاتی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا تجزیہ کیا و لائحہ عمل طے کرنے سمیت بلوچستان مسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس سے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔