• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کا دیرینہ مسئلہ حل ،وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں ،تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین

کوئٹہ (پ ر)تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین رخشاں ڈویژن کے صدر حاجی اللہ بخش بادینی نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،کمشنر رخشاں ڈویژن اور ڈی سی چاغی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے واشک کے دورے کے موقع پر ٹرانسپورٹر حاجی اللہ بخش بادینی کی درخواست پر نوٹس لیتےہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ہدایات جاری کیں بعدازاں اے سی ایس ہوم اور آئی جی فرنٹیئرکور ساؤتھ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بندگاڑیاں کھول دی گئیں ۔حاجی اللہ بخش بادینی نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی کوششو ں سے رخشاں ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز کا دیرینہ مسئلہ کامیاب مذاکرات کے بعد حل ہوا۔
کوئٹہ سے مزید