کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام موسیٰ کالونی سریاب ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں ،کیمپ دورے کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر سردار حافظ امجد اسلام نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ، بلوچستان میں خدمت کے جذبے سے میدان میں آئے ہیں اور جماعت خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جاری رہے گا ۔