• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جن میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ ‘ نوشکی ، مستونگ، دکی، بارکھان قلعہ سیف اللہ، کیچ اور سبی اضلاع شامل ہیں ان اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024ء میں لئے گئے تھے۔
کوئٹہ سے مزید