اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے 16ذیلی اداروں کو ای آفس پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری مراسلہ میں ذیلی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، ادارے ای آفس، کمپیوٹرائزیشن، ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنائیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پی سی ایس آئی آر، سائنس فائونڈیشن، کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ کونسل، نسٹ، نیوٹیک ،کامسیٹس یونیورسٹی، پی ایس کیو سی اے اور دیگر اداروں کو جاری مراسلہ میں مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔