لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی، پروفیسر مولانا فیاض احمد سلفی ، مولانا محمد شفیع جوش ، مولانا عبدالستار نیازی ، مولانا حافظ ذوالقرنین محمدی اور مولانا شعیب احمد قاسمی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن و سنت میں بلا تخصیص تمام انسانوں کی تعلیم کو انتہائی لازمی اور ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ہم اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد اور وزیراعظم کے خطاب کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی عالمِ دین لڑکوں یا لڑکیوں کی تعلیم و ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے۔ مگر ہم تمام اسلامی ممالک اور بالخصوص نظریہ اسلام پر بننے والے ملکِ پاکستان کے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فروغِ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرت و کردار اور اسلامی تربیت و اخلاق کی طرف بھی خاص طور پر تو جہ دینی چاہئے اسلامی ممالک میں ہر لحاظ سے تعلیم بہترین انسان اور بہترین مسلمان بننے کا ذریعہ بننی چاہیے۔