لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی جہانگیر بدر مرحوم کے بھتیجے اور امجد بدر کے صاحبزادے ثمران امجد انتقال کر گئے ہیں۔ قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضی ، شہزاد سعید چیمہ، عثمان ملک،چودھری اسلم گل،فیصل میر،میاں ایوب،افنان صادق لون،حاجی عزیز الرحمن چن اور دیگر نے علی ذوالفقار بدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔