• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ:مقتولین میں نجی کمپنی کا سیلز منیجر اور دوسرا ڈاکو شامل ہیں

لاہور،چوہنگ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) رائیونڈ میں 2 افراد کے قتل ہونے کا معمہ حل ہوگیا مقتولین میں ایک نجی کمپنی کا سیلر منیجر اور ایک ڈاکو شامل ہے رائیونڈ میں قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو نو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ فائرنگ کی آواز سن کر لوگ وہاں پہنچ گئے ہجوم کو وہاں سے منتشر کرنے کے لئے ڈاکووں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر اُن کا اپنا ایک ساتھی محمد انتظار اور چائے کمپنی کا سیلز منیجر محمد ندیم ہلاک ہوگئے ڈاکو 9 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے ۔
لاہور سے مزید