لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ولڈ ایج ہوم کادورہ کیا ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ، اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔