لاہور ( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز نے 10 سالہ مناہل کی کامیابی سے برونکو سکوپی سے اسکے مرض کی تشخیص کرلی ،اورعلاج سے وہ اب صحت یاب ہے، میڈیکل ٹیم کے سربراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین و ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن تھے ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر علی ودیگر ڈاکٹرز بھی اس کاحصہ تھے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفرنے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں۔