• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی 7ویں نمبر پر

کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی 7ویں نمبر پر آئے ہیں۔ 

2018 سے 2014 تک مختلف ممالک سے 87,188 افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی، ان ممالک میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان پہلے دس نمبروں میں ہیں۔

گذشتہ 6 سالوں میں پاکستان سے 7,398 افراد نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کی۔ 

پچھلے سال 2024 میں پاکستان سے 5,172 افراد نے کینیڈا میں سیاسی پناہ کے کلیمز دائر کیے جن میں سے صرف 1,853 منظور کیے گئے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی سیاسی پناہ کی 7,859 درخواستیں ابھی تک زیرِ التوا ہیں۔ 

 مختلف ممالک سے کینیڈا میں آنے والے افراد کے سیاسی پناہ کے ڈھائی لاکھ کلیمز فیصلوں کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید