• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان، نورکیا، انگیڈی کی واپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقا نے ٹیمبا باووما اور آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ انجری سے صحت یاب ہوکر اسٹار پیسر اینریچ نورکیااور لونگی انگیڈی کی واپسی ہوئی ہے ۔ جنوبی افریقا نے 2023 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے 10کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان ریکلٹن ، ٹریسٹن اسٹبس، اور ویان مولڈر شامل ہیں ۔ ٹیم ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی انگیڈی، اینریچ نورکیا، کاگیسو ربادا، ریان ریکلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹن اسٹبس، راسی وین ڈر ڈوسن پر مشتمل ہے۔ دریں اثنا آسٹریلیا کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں پیٹ کمنز ، ٹریوس ہیڈ، مارکس اسٹوئنس، الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش ، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔