ملتان ( سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو ملتان نے مالی بے قاعدگیوں اور کرپشن کے 102 کیسز میں سے 39 کیسز مختلف عدالتوں کو بھجوا دیے ہیں اب صرف ان کے پاس 73 مقدمات رہ گئے ہیں۔ایس۔ای انہار اسلم خان خاکوانی کا امدن سے زائد اثاثوں کا کیس سپیشل اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان کو بھجوا دیا گیا ہے ڈیویلپر شاہد جمال کا ایک کیس اینٹی کرپشن عدالت ملتان اور تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو بھجوا دیے گئے ۔ایم ڈی اے کے حافظ نیاز احمد کا کیس بھی اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوایا گیا ہے ضلع مظفرگڑھ کے تمام کیسز ڈیرہ غازی خان کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں۔قومی احتساب بیورو نے ملتان میٹرو لینڈ ایکوزیشن کیس اینٹی کرپشن جج ملتان کو بھجوا دیا ہے اس کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد اسلم گوندل ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ نگھت اسد اللہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنر نسیم الاسلام انتظار حسین وغیرہ ملوث بتائے گئے تھے۔