ملتان( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ 13 رجب جشن ولادت حضرت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرے، ڈویژن بھر میں منعقدہ محافل اور میلاد کے اجتماعات کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈووکیٹ عون رضا انجم، محمد علی سبطین، غدیر شیرازی، غلام رضا عابد، ظفر عباس اور دیگر شریک تھے۔