• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، جے ٹی آئی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صوبے کے طلبا کو تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، یہ بات جے ٹی آئی کے کنونیئر عبدالمنان کاکڑ، ضلعی کنونیئر حبیب الرحمٰن اور محمد ذکریا نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ 7جنور ی کو ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست اور ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام بشمول دیگر تنظیمیں ایسے اقدامات کو طلباء کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق چھیننے کی مترادف سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے صوبہ میں سالوں سے جاری تعلیمی شعبہ کی زبوں حالی،ناخواندگی اور تعلیمی اداروں کی بندش پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی نے ہمیشہ صوبے کے طلباء کی حقوق کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء کو ان کا سیاسی،جمہوری اور آئینی حق دئے کر مستقبل کیلئے ملک و قوم کو ایک باشعور لیڈرشپ اور عوام کے مسائل کو سمجھنے والے رہنماء دیئے جائیں۔انہوں نے مدارس ترامیم بل میں اہم کردار ادا کرنے پر مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید