• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار کھیتران و دیگر کا اختر مینگل سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھتیران نے سردار عطا اللہ مینگل مرحوم کے بڑے فرزند اور سردار اختر مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں جاری تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔درایں اثناء صوبائی وزیرآبپاشی میر محمد صادق عمرانی ، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے الگ الگ تعزیتی بیان میں سردار اختر مینگل کے بڑے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید