• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی سے نشے کے عادی 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب سڑک سے 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پاک  کالونی تھانے کی ہی حدود لیاری جہان آباد لاشاری محلہ عثمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔فوری طور پر دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید