• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات کے باوجود ظالموں سے کراچی آزاد کرائیں گے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے محمدی گراؤنڈ میں 4روزہ لیاقت آباد گیمز بعنوان ”بدل دو نظام“کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ ہوں،ظالموں سے کراچی کو آزاد کرائیں گے،کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا،جماعت اسلامی کی منتخب قیادت اپنے اپنے علاقوں میں اپنا وقت، صلاحیتیں اور وسائل لگاکر بلا تفریق عوامی خدمت انجام دے رہی ہے، کراچی کے ٹیکس سے سندھ حکومت اور پورے پاکستان کی معیشت چلتی ہے، مگر اس کے باوجود سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے، لیاقت آباد میں 4روزہ گیمز کا انعقادخوش آئند ہے،بہت جلد کراچی کی سطح پر سٹی اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے 4روزہ گیمز میں خواتین کے لیے بھی انڈور گیمز کا انعقاد کرکے مثبت مثال قائم کی،منعم ظفر خان نے شہر میں ای چالان کے نام پر جاری لوٹ مار کے حوالے سے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں سے بھاری جرمانے وصول کیے جارہے ہیں جن پر نظرِ ثانی ناگزیر ہے،تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا، گیمز میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں میڈلز و شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید