کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں ایک بار پھر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کا آغاز، 84 کوگرفتار کر لیا گیا ، ضلع شرقی میں 37اور ضلع جنوبی میں گرفتار 47پیشہ ور گداگروں کو د وبسوں میں سوار کرکے ایدھی ہوم کے حوالے کر دیا ہے جہاں گداگروں کی بحالی کے لئے مل کر اقدامات کئے جائیں گے،کمشنر کراچی نے شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگر وں کی روک تھام کے لئے اقدامات کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہےکہ شہر سے پیشہ ور گدا گروں کے خاتمہ کے لئے ان کی پشت پر موجود عناصر کو تلاش کر کے انھیں قانون کے دائرہ میں لایا جائے۔