کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تبلیغی جماعت کے تحت چار روزہ اجتماع اتوار کو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،اتوار کو نماز فجر کے بعد مولانا ضیاء الحق نے بیان کیا اوراور اختتامی دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی،علمائے کرام نے بیان اور دعا میں کہا کہ اللہ تعالی مملکت پاکستان کو شاد وآباد رکھے،ملک کے مسائل کو حل فرمائے،انہوں نے کہا کہ معاشی وتمام پریشانیوں کا حل اسلام نے دیا ہے،اسلام امن کا درس دیتا ہے،اپنی زندگی کو دین کے مطابق گزاریں،گناہوں کی معافی مانگیں،تمام لوگوں کے حقوق کا خیال کریں،اللہ ہم سب کی مشکلات کو حل ، ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے ،اجتماع میں تمام سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔