• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان، پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار تھانہ کی حدود بابو پتانی اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار تین مسلح ملزمان شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین نے کوشش کررہے تھے کہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ رانا ولد دیپالو کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید