کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی پروگرامز برائے سال2025دوسرے مرحلے کے داخلہ امتحانات اتوار کی صبح منعقد کیے گئے، آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کی خصوصی ہدایات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی، ترجمان نے مزید بتایا کہ امتحان کے نتائج5جنوری2026کو آئی سی سی بی ایس اور جامعہ کراچی کی ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے، کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 7 جنوری کو منعقد ہوں گے جبکہ حتمی میرٹ لسٹ 16جنوری2026کو آویزاں کی جائے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید