• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو منفی تاثر سے نکال کر ترقی یافتہ شہر بنانا مشن ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو منفی تاثر سے نکال کر ایک فعال، صاف اور ترقی یافتہ شہر بنانا ہی ان کا مشن ہے،آوارہ کتوں سے متعلق جو بھی فیصلہ سٹی کونسل کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، کراچی چڑیا گھر (گاندھی گارڈن) شہر کا قیمتی اثاثہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور فطرت سے ہم آہنگ تفریحی و تعلیمی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی چڑیا گھر کی اندرونی گلیاں، انکلوژرز اور سہولتیں زبوں حالی کا شکار تھیں، تاہم اب دو ایکڑ رقبے پر جدید انکلوژر تعمیر کیا گیا ہے جہاں شیر چاندی اور رانی کو کھلی فضا میں قدرتی ماحول سے ہم آہنگ انداز میں رکھا گیا ہے، ان انکلوژرز میں جدید بلٹ پروف شیشے نصب جبکہ پانی میں کھیلنے اور آرام کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چڑیا گھر میں نئے انکلوژرز، ریپٹائل ہاؤس، برج اور دیگر سہولتوں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دیگر کونسل اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید