کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نےبانی کے احکامات پر سندھ بھر میں اسٹریٹ موومنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پمفلیٹ تقسیم کیے اور شہریوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں پرامن عوامی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی، دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں بہت ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہو چکی اور اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید