• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان جنگ، پاکستان کو 152 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان پہنچا، وزیر دفاع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، پاکستان کو 152 ارب ڈالر کا براہ راست اور 450 ارب ڈالر سے زائد کا بلواسطہ نقصان پہنچا، عمران نے 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو کویہاں لاکربسایا ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے زیادہ نتائج بھگتے ہیں، پوری قوم اس جنگ کی قیمت اداکررہی ہے،ہماری سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کابہادری سے مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جاویدحنیف، عبدالقادرپٹیل،اورعالیہ کامران کے سوالات پر کیا۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیردفاع نے ایوان کوبتایا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو افغانستان کے دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں زیادہ نقصان ہواہے، ماضی میں غلط فیصلوں سے ملکی سالمیت کو داؤ پرلگایاگیا، پوری قوم اس جنگ کی قیمت اداکررہی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے ہزاروں کی تعداد میں ٹی ٹی پی کارکنوں کویہاں لاکربسایا اور انہوں نے خود اعتراف کیا کہ جن 45ہزارلوگوں کوواپس لاکربسایاگیاہے ،ان میں 6ہزارکے قریب جنگجوہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں ایوان کوتفصیلی بریفنگ دینے کیلئے تیارہیں۔
اہم خبریں سے مزید