• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا

جدہ/ اسلام آ باد (شاہد نعیم/ نمائندہ جنگ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معا ہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معا ہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔معا ہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید