اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد رشیدالجمان نے پیر کو پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں خیرسگالی ملاقات کی ۔ فریقین میں پاسپورٹ کے اجراء، قومی شناختی کارڈ اور ویزا کے طریقہ کار سمیت مختلف قونصلر خدمات پربھی بات چی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے حسین محمد نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات بالخصوص تجارتی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔