• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفل علی دی ہیگ میں ولادت سیدنا علیؓ کے حوالے سے تقریب

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) حسینی مشن ہالینڈ کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت سیدناحضرت علیؓ کے سلسلے میں محفل علی دی ہیگ میں جشن مولود کعبہ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی نظامت سید اعجاز حسین سیفی نے ادا کی۔ شاعر اہل بیت سید علی اقبال، توصیف حسین، راجہ فاروق حیدر، عون رانا، علی وقاص، محمد مر تضی، علی بٹ اور دیگر نے سیدنا علیؓ کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ بچوں نے مقامی ڈچ زبان میں بھی تقاریر کیں۔ مولانا محمد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فر مایا جس کا میں مولا ہوں اس کا علیؓ مولا ہیں، آپؓ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور شہادت مسجد میں ہوئی۔ عدل و انصاف شجاعت و بہادری میں آپؓ کا کوئی ثانی نہیں، آپؓ نے ساری زندگی زہدو تقویٰ میں گزاری، آپؓ کی حیات طیبہ تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام کی بقا اور اشاعت کے لئے آپؓ کی اور آپؓ کے خاندان کی گراں قدر خدمات تمام امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے مینار ہیں، رسول اکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے جس طرف علیؓ ہوں گے حق اسی طرف ہوگا، آپﷺ نےحضرت علیؓ کا ذکر بھی عبادت قرار دیا۔ سید الانبیاءﷺ کو حضرت علیؓ سے گہری محبت تھی۔
یورپ سے سے مزید