• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عابد کے بڑے بھائی ملک زاہد پرویز انتقال کر گئے

ایمسٹرڈیم (نمائندہ جنگ) ملک عابد کے بڑے بھائی ملک زاہد پرویز انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک عابد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینئر صحافی کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے سینئر رہنما پیر سید اقرار شاہ، چوہدری پرویز علی، محمد یونس بٹ، محمد خورشید مغل، چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، محمد شہباز مرزا، شبیر حسین ناز، سید زاہد علی شاہ، زاہد انصاری، ملک تبریز علی، ندیم اختر بٹ، فیصل راجپوت، امداد حسین امداد، ادریس پوار، ساجد بٹ، نواز تبسم، ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر افتخار علی چٹھا، سینئر بزرگ سیاستدان جاوید انور بھٹی، ادیب مصنف، شاعر ارشد منظور، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سینئر رہنما محمد اشرف جنجوعہ سمیت مختلف حلقوں کی شخصیات نے زاہد پرویز ملک کو ان کی شعبہ صحافت میں40سال سے زائد عرصہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کی مغفرت تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
یورپ سے سے مزید