• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئینز ٹرافی کرکٹ: آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا

دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فینز کا لہو گرمانے کیلئے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میلہ 19فروری سے سجے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید