کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ تھانہ کی حدود لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا،حادثےکے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹرک کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ شروع کردی ،ڈرائیور اپنا ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے موقع پرپہنچ کر ٹرک کو قبضے میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔