پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر عبدالوحید نے کہا ہے کہ صوبے کے طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جو پارٹنرز کے تعاون سے تخلیق کیا گیا ہے۔ وہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ سیمینار میں سپیشل سیکرٹری صحت ارشد منصور، پارٹنر تنظیموں کے نمائندگان اور نرسنگ سکولز کے منتظمین شریک کوئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی پروگرامز کو متعارف کرنے کی اشد ضرورت ہے صوبے کے طبی عملے کے استعداد کار کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار تربیتی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔