اسلام آباد(نمائندہ جنگ)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے، پیٹرول 3روپے 47پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 61پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا، جس کا اطلاق آئندہ 15روز کے لیے رات 12بجے سے ہو گیا ہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256روپے 13 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔